راولپنڈی میں چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، 6 موٹر سائیکلز برآمد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، 6 موٹر سائیکلز برآمد
راولپنڈی میں چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، 6 موٹر سائیکلز برآمد

راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے 6 موٹر سائیکلز برآمد کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان کے قبضے سے چوری کی گئی 6 موٹر سائیکلز برآمد ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

فورسز پر حملوں میں ملوث اہم دہشت گرد کمانڈر ہلاک

راولپنڈی میں 13 سالہ لڑکے سے زیادتی کا مقدمہ درج، 3 ملزمان گرفتار

ایس پی پوٹھوہاررانا عبدالوہاب کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل راولپنڈی پولیس نے 13 سالہ کمسن لڑکے سے زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا جس کے تحت 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

آج سے 5 روز قبل راولپنڈی میں انسانیت شرمسار ہوگئی۔ 13 سالہ لڑکے سے زیادتی کا مقدمہ ریس کورس تھانے میں متاثرہ لڑکے کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں کمسن لڑکوں سے زیادتی کے خلاف سخت قانون سازی کی ضرورت ہے۔ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ ہم خواتین اور بچوں سے زیادتی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ 

Related Posts