عطاء تارڑ سمیت 12 لیگی رہنماؤں نے ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عطاء تارڑ سمیت 12 لیگی رہنماؤں نے ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
عطاء تارڑ سمیت 12 لیگی رہنماؤں نے ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے پنجاب حکومت کی جانب سے درج ایف آئی آر کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ، رانا مشہود، راجہ صغیر ودیگر ایم پی ایز نے پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، چوہدری پرویز الٰہی تشدد کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کردی۔

گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے 12 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔ ان رہنماؤں میں عطاء تارڑ، اویس لغاری، راجہ صغیر احمد اور دیگر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ‏ ‏

شہباز گِل پر مسلسل ذہنی اور جسمانی تشدد کیا جارہا ہے، شاہ محمود قریشی

لیگی رہنماؤں نے درخواست میں اسٹیٹ اور انچارج تھانہ قلعہ گھر سنگھ کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ حفاظتی ضمانت منظور کرکے پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روکے، ہم پر جھوٹا اور بےبنیاد مقدمہ درج کیا گیا ہے، صفائی کے لیے پیش ہونا چاہتے ہیں۔

مزید برآں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا مشہود نے بیان دیا ہے کہ چند ہفتے قبل جب پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کا الیکشن ہوا تو ہم نے احتجاج کیا کہ اس میں سیکریسی آف بیلٹ خاطر نہیں رکھا گیا، ہمارے احتجاج پر ہونا تو یہ چاہیے تھا پولنگ کو روکا جاتا اور اپنی غلطی کو مانا جاتا لیکن یہاں بھی بدمعاشی اور ہڈ دھرمی دکھائی گئی اور الیکشن چلتا رہا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے اس کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہوا ہے انشاء اللہ فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا ، انھوں نے ایک کمیٹی بنادی جس میں ہمیں بلایا نہیں گیا اور پندرہ دن کے لئے پابندی لگادی ہم نے اس کو بھی چیلنج کیا ہوا ہے۔

Related Posts