اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 449 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 2 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔
قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 65 ہزار 768 افراد کوروناسے متاثر جبکہ 30 ہزار 550 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔
COVID-19 Statistics 20 August 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 17,872
Positive Cases: 449
Positivity %: 2.51%
Deaths: 02
Patients on Critical Care: 158— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) August 20, 2022
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 17ہزار 872 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 2.50 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 99 لاکھ 23 ہزار 776 ہوگئی جبکہ کورونا کے 158 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
شوگر کے متعلق سائنسدانوں کی نئی تحقیق سامنے آگئی
مختلف علاقوں میں سیلاب، دریائے سندھ کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا