چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے جلسوں کاشیڈول جاری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے جلسوں کاشیڈول جاری
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے جلسوں کاشیڈول جاری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے جلسوں کاشیڈول جاری کردیاگیا، پی ٹی آئی کی جانب سے ملک گیرجلسوں کااعلان کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ملک کے17شہروں میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔ 21اگست اتوارکوراولپنڈی میں،24اگست بروزبدھ کوہری پورمیں پی ٹی آئی کاجلسہ منعقد کیا جائے گا۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 26اگست بروزجمعہ کراچی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، 27اگست ہفتہ کوسکھرمیں،28اگست بروزاتوار کو پشاورمیں پی ٹی آئی کاجلسہ منعقد کیا جائے گا۔

29اگست بروزپیر جہلم میں،31اگست بروز بدھ اٹک میں پی ٹی آئی کاجلسہ منعقد کیا جائے گا۔ یکم ستمبربروزجمعرات کوسرگردھامیں،2ستمبربروزجمعہ کوگجرات میں پی ٹی آئی کاجلسہ ہوگا۔

3ستمبربروزہفتہ کوبہاولپورمیں،4ستمبربروزاتوارکوفیصل آبادمیں پی ٹی آئی کاجلسہ ہوگا، 6ستمبر بروزمنگل کومردان میں،7ستمبربروز بدھ کوبہاولنگرمیں جلسہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:بارش اور اربن فلڈنگ کے باعث تحریکِ انصاف کے کراچی جلسے کا مقام تبدیل

اس کے علاوہ 8ستمبرجمعرات کوملتان میں،9 ستمبر بروزجمعہ کوشیخوپورہ میں پی ٹی آئی کاجلسہ ہوگا، جبکہ 10ستمبربروزہفتہ کوگجرانوالہ میں،11ستمبربروزاتوارکوکوئٹہ میں پی ٹی آئی کاجلسہ ہوگا۔

Related Posts