پنجاب حکومت کا اسکول کالجوں میں ہزاروں اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں ہزاروں نوکریوں کا اعلان کیا ہے۔ اس ہفتے صوبائی حکومت کی جانب سے تعلیم سے متعلق یہ دوسری اہم پیشرفت ہے۔

اس حوالے سے ٹوئٹر پر وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے لکھا کہ 16 ہزار سے زائد ایجوکیٹرز کی بھرتی کی سمری منظوری کیلئے آگے بھیج دی گئی ہے۔

ڈاکٹر مراد راس نے مزید کہا کہ وہ اللہ کے شکر گزار ہیں کہ اس نے موجودہ حکومت کو صوبے کے لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا موقع دیا۔

مزید پڑھیں:

پاکستانی فاسٹ بولر فاطمہ ثنا ڈبلیو سی پی ایل میں بارباڈوس رائلز کی جانب سے کھیلیں گی

 پنجاب حکومت نے اساتذہ کے دیرینہ مطالبات میں سے ایک کو بالآخر تسلیم کرتے ہوئے، سرکاری شعبے کے تعلیمی اداروں میں ہزاروں اساتذہ کو ریگولر کرنے کا فیصلہ کیا۔

ٹوئٹر پر بھی ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ 14 ہزار سرکاری اساتذہ کی ریگولرائزیشن کی سمری پر دستخط کرکے اسے آگے بھیج دیا گیا ہے۔

وزیر نے مزید کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے اساتذہ کو ریگولرائز کرنے کا وعدہ کیا تھا اور آخر کار وہ وعدہ پورا کر دیا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اساتذہ کے لیے جلد ہی مزید اچھی خبریں آئیں گی۔

Related Posts