سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی اکلوتی بیٹی سماویہ کو لندن میں طبیعت خراب ہونے پر مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
نجی میڈیا نے حمزہ شہباز کی بیٹی کی طبیعت ناسازی کے حوالے سے خبر جاری کی جس کے مطابق لندن میں کئی دن سے فیملی کے ہمراہ موجود حمزہ شہباز کی صاحبزادی سماویہ اسپتال میں داخل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز کی بیٹی کی طبیعت کافی خراب ہے اور بچی کا ایک آپریشن بھی کیا گیا ہے۔
نجی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بیٹی کی طبیعت ناساز ہونے کے بعد حمزہ شہباز کا لندن میں قیام بڑھ گیا ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے حمزہ شہباز کی بیٹی کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔
Prayers for early recovery, may she get back to her mothers lap and fathers arms very soon…. https://t.co/du9p7vYvfE
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 17, 2022