نیب نے جواب دینے کے بجائے نام ای سی ایل پر ڈلوا دیا، شہزاد اکبر

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) دور میں ایسٹ ریکوری یونٹ کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبرکا ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں نام ڈالنے پر ردعمل سامنے آگیا۔

ایک بیان میں شہزاد اکبرکا کہنا تھا کہ  این سی اے (نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ) سیٹلمنٹ نیب انکوائری پر نیب کو دو بار مراسلہ لکھا، نیب کو کہا کہ میرا بیان ویڈیو لنک پریا لندن ہائی کمیشن میں لے لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

شہزاد اکبر کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

شہزاد اکبرکا کہنا تھا کہ لگتا ہے نیب آزادانہ انکوائری میں دلچسپی نہیں رکھتا اس لیے اپنے خطوط پبلک کیے، تمام خطوط اور واٹس ایپ میسیجز موصول کیےگئے ہیں، نیب نے گھوڑے کے آگےگاڑی ڈال دی، ابھی تک کوئی کیس نہیں مگر  نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یاد دلاؤں یہ این سی اے سے تصفیہ ہے تو کیا این سی اے عہدیداروں کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالیں گے؟ نیب کے آئی بی میں تبدیل ہونے میں کوئی شک باقی نہیں رہےگا، منی لانڈررز انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہزاد اکبرکا نام نیب کی درخواست پر ای سی ایل پر ڈالا گیا ہے۔

خیال رہے کہ شہزاد اکبر آج کل برطانیہ میں ہیں اور وہ سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق مشیر برائے داخلہ و احتساب بھی رہے۔

Related Posts