سونے کی قیمت میں زبردست کمی، 4300 روپے فی تولہ کم ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ
سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ

کراچی: پیر کو سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار رہا کیونکہ مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں 3.1 فیصد کی زبردست کمی دیکھی گئی۔

واضح رہے کہ 10 اگست سے سونے کی فی تولہ قیمت میں 9300 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 4300 روپے اور فی 10 گرام 3686 روپے کی کمی سے 134,200 روپے اور 115,055 روپے پر بند ہوئی۔

امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل اضافے کی وجہ سے سونے کی قیمت میں کمی ہو رہی ہے، معاشی بحران کے حوالے سے خدشات ختم ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 764 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان عالمی سطح پر سونے کی ایک چھوٹی منڈی ہے۔ یہ درآمدات کے ذریعے سونے کی مانگ کو پورا کرتا ہے کیونکہ یہ مقامی طور پر اس کی پیداوار نہیں کرتا ہے۔

Related Posts