میڈیا پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی، جوڈیشنل مجسٹریٹ اسلام آباد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میڈیا پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی، جوڈیشنل مجسٹریٹ اسلام آباد
میڈیا پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی، جوڈیشنل مجسٹریٹ اسلام آباد

جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد عمر شبیر کا کہنا ہے کہ شہباز گِل کی پیشی کے موقع پر میڈیا پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے شہباز گِل کی پیشی کے دوران صحافیوں کی عدالت میں داخلے پر پابندی کا معاملہ  جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اٹھا دیا، جس میں مختلف چینلز کے کورٹ رپورٹرز بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے اس موقع پر بتایا کہ ہماری طرف سے میڈیا پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی، ملزم کے وکیل کو کہا ہے کہ ہم نے کوئی پابندی نہیں لگائی ہے۔

ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر ثاقب بشیر کا کہنا ہے کہ سیشن جج کے آفس نے بھی کہا ہے کہ کوئی پابندی نہیں ہے، تاہم پولیس نے آپ کا نام استعمال کر کے میڈیا کو داخلے سے روکا ہے۔

انہوں نے استدعا کی کہ آئندہ سماعت کے لیے ضروری آرڈر کر دیں تاکہ ہمیں نہ روکا جائے۔ جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا کہ صحافیوں پر نہ پہلے پابندی لگائی گئی، نہ ہی آگے ہو گی۔

Related Posts