ملک بھر میں 8 محرم کے جلوس پر امن طور پر اختتام پذیر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں 8 ویں محرم الحرام کے جلوس برآمد ہوئے، کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکر کھارادر میں امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں جبکہ لاہور میں انارکلی پر پر امن طور پر اختتام پذیر ہوا۔

حضرت عباس علمدار سے منسوب 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس کراچی میں نشتر پارک سے برآمد ہوا، مجلس سے علامہ محمد علی زیدی نے خطاب کیا اور کربلا میں امام حسین کےعلمدار حضرت ابوالفضل عباس کو خراج عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

وفاقی حکومت نے 9اور 10محرم کی چھٹی کی منظوری دیدی

مجلس ختم ہونے کے بعد عزادار نوحے پڑھتے ماتم کرتے ایم اے جناح روڈ پر رواں دواں ہوئے، جلوس کے راستوں پر پانی و شربت کی سبیلیں لگائی گئی تھیں، عزادار و ماتمین کیلئے نذر نیاز کا بھی اہتمام تھا، جلوس، مخصوص راستوں صدر، پریڈی اسٹریٹ، بابائے اردو روڈ، نیپئر روڈ سے ہوتا ہوا، دوبارہ ایم اے جناح روڈ پہنچا، جہاں بارہ امام کے مقام پر جلوس نے قیام کیا۔ نماز مغربین کی ادائیگی کے بعد جلوس بولٹن مارکیٹ سے ہوتا ہوا کھارادر حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوا۔

لاہور میں امام بارگاہ دربارِ حسینؑ موری گیٹ سے برآمد ہونیوالا مرکزی شبیہہ ذوالجناح کا جلوس بیت الرضا پام سٹریٹ پرانی انار کلی پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا۔

Related Posts