مقبوضہ فلسطین پر اسرائیل کا حملہ، غزہ پر بمباری کے نتیجے میں 29 افراد شہید

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غاصب اسرائیلی حکام نے مقبوضہ فلسطین پر ظلم و ستم جاری رکھا ہوا ہے، غزہ پر بمباری کے نتیجے میں 29 مظلوم فلسطینی شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فورسز نے غزہ کی پٹی پر واقع مہاجر کیمپ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 9 افراد نے جامِ شہادت نوش کر لیا۔ گزشتہ 2 روز میں 6 فلسطینی بچوں سمیت 29افراد شہید جبکہ 200سے زائد زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: 

بھارت کا شہر نئی دہلی دنیا کا آلودہ ترین دارالحکومت قرار

مقبوضہ فلسطین پر بمباری کرنے والے اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ہم نے اسلامی جہاد کی سینئر قیادت ختم کردی۔ غزہ پر 1 ہفتے تک فضائی حملے جاری رہیں گے تاہم اسلامی جہاد کی جانب سے بھی اسرائیل پر راکٹ فائر کیے گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کمانڈر خالد منصور کی شہادت کی تصدیق نہ ہوسکی جبکہ اسرائیل پر سیکڑوں راکٹ فائر کرنے والی اسلامی جہاد تنظیم کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف ہماری جنگ کی ابھی ابتدا ہوئی ہے۔

پاکستان اور سعودی عرب کی جانب سے مقبوضہ فلسطین پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کو کشیدگی ختم کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

پاکستانی دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں جو بین الاقوامی سطح پر غیر قانونی اقدامات کی مثال ہیں۔ عالمی برادری اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے بے دریغ استعمال سے روکے۔

Related Posts