ممنوعہ فنڈنگ کیس میں طلبی، اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں۔اسد قیصر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ممنوعہ فنڈنگ کیس پر تحقیقات تیز، اسد قیصر کی ایف آئی اے میں طلبی
ممنوعہ فنڈنگ کیس پر تحقیقات تیز، اسد قیصر کی ایف آئی اے میں طلبی

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس پر تحقیقات تیز کردی گئیں، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور میاں محمود الرشید کو ایف آئی اے نے طلب کر لیا۔اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہم اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور میاں محمود الرشید سے ممنوعہ فنڈنگ کیس پر سوال و جواب ہوں گے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو تحقیقات کیلئے طلب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حماد اظہر اور اسد قیصر کی ضمانت منظور 

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ممنوعہ فنڈنگ کیس پر تحقیقات کیلئے لاہور، کراچی، اسلام آباد، کوئٹہ اور فیصل آباد میں زونل انکوائری کمیٹیاں بھی تشکیل دے دیں۔ تحریکِ انصاف کے اثاثہ جات پر بھی تفتیش کی جائے گی۔

سابق اسپیکر اسد قیصر کا کہنا ہے کہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کا نوٹس موصول ہوچکا ہے۔ پی ٹی آئی نے قانونی طریقے سے فنڈنگ کی۔ الیکشن کمیشن ن لیگ کا ذیلی ادارہ بن چکا۔ ہم اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر حماد اظہر اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی حفاظتی ضمانتیں منظور کیں۔دونوں رہنماؤں پر آزادی مارچ کے دوران مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے۔

آج سے 2 ماہ قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے حماد اظہر اور اسد قیصر کی حفاظتی ضمانت سابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت آزادی مارچ کے دوران درج مقدمات میں منظور کی۔

عدالتِ عالیہ نے پولیس کو حماد اظہر اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی گرفتاری سے روک دیا۔ واضح رہے کہ دونوں پی ٹی آئی رہنما عمران خان کے آزادی مارچ کے دوران صفِ اول میں نظر آئے تھے۔

Related Posts