کراچی: محکمہ موسمیات نے شہرِ قائد میں آج گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے شہر میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہیں جبکہ اس وقت 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی ہوا چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج شام میں بارش کا باقاعدہ سلسلہ شروع ہوگا جو 9 اگست تک جاری رہے گا اور اس دوران کبھی ہلکی اور تیز بارش ہوسکتی ہے۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے کم ہوگئی