شادی کی سالگرہ کی تقریب، آسمانی بجلی گر نے سے جوڑے سمیت 3 افراد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شادی کی سالگرہ کی تقریب, آسمانی بجلی گر نے سے جوڑے سمیت 3 افراد ہلاک
شادی کی سالگرہ کی تقریب, آسمانی بجلی گر نے سے جوڑے سمیت 3 افراد ہلاک

امریکا میں وائٹ ہاؤس کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، شادی کی سالگرہ کی تقریب میں آسمانی بجلی گرگئی جس سے  بزرگ جوڑے سمیت 3 افراد ہلاک اور 4 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ وائٹ ہاؤس کے قریب قائم واشنگٹن لافائیٹ اسکوائر پر پیش آیا۔

جم اور ڈونا مولر اپنی شادی کی 56 ویں سالگرہ منانے کے لیے واشنگٹن ڈی سی گئے تھے کہ اسی دوران بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا، جس میں دونوں جاں بحق ہوگئے۔ 

اس موقع پر ڈونا مولر کی بھانجی کا کہنا تھا کہ جم اور ڈونا مولر ایک دوسرے سے بہت محبت کرتے تھے، ان کی اچانک موت کے بعد پورا خاندان صدمے میں ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی طور پر بتایا گیا تھا کہ آسمانی بجلی کی زد میں آکر دو مرد اور دو خواتین زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ 

تاہم اب انتظامیہ کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ پارک میں موجود ایک بزرگ جوڑا شادی کی 56 ویں سالگرہ منا رہا تھا کہ اس دوران آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ رونما ہوا، واقعے سے بزرگ جوڑا ہلاک ہوگیا جبکہ تقریب میں شریک ایک اور شخص بھی ہلاک ہوا ہے، اس کے علاوہ 4 لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔

Related Posts