سڈنی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بولر شعیب اختر کو گھٹنے کے آپریشن کیلئے اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے۔
حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شعیب اختر نے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے کہا کہ میرا 8 گھنٹے کا طویل آپریشن ہوگا، جس کیلئے دعاؤں کی سخت ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے یہ میری آخری سرجری ہوگی، اس سے قبل میرے گھٹنے کے پانچ آپریشن ہوچکے ہیں۔
کامن ویلتھ گیمز 2022، پاکستانی ریسلرزمان انور نے سلور میڈل حاصل کرلیا