لاہور میں گونگی لڑکی کیساتھ زیادتی، وزیر اعلیٰ پنجاب کا واقعے پر سخت نوٹس

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور میں گونگی لڑکی کیساتھ زیادتی، وزیر اعلیٰ پنجاب کا واقعے پر سخت نوٹس
لاہور میں گونگی لڑکی کیساتھ زیادتی، وزیر اعلیٰ پنجاب کا واقعے پر سخت نوٹس

لاہور: لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں درندہ صفت شخص نے گونگی بہری 14 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

پولیس کے مطابق ملزم تنویر نے مبینہ طور پر خالی مکان میں لے جاکر بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ مقدمہ درج کروانے پر ورثاء کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کرایا جارہا ہے۔ اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم پولیس ملزم گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق محلے دار ملزم تنویر نے لڑکی کو مبینہ طور پر خالی مکان میں لے جاکر زیادتی کی۔

یہ بھی پڑھیں:

مسجد میں نماز کے بعد ایک شخص نے اپنا گلا کاٹ لیا

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے شیراکوٹ تھانے کی حدود میں اسپیشل بچی سے زیادتی کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

چوہدری پرویز الہی نے ہدایت کی کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے، ملزمان قانون کے تحت سخت سزا کے حق دار ہیں، ایسا واقعہ ناقابل برداشت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بچی کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور کیس پر ہونے والی پیشرفت سے باقاعدگی سے آگاہ کیا جائے۔

Related Posts