ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید 0.82 فیصد اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ادارہ شماریات کی جانب سے ملک میں ہونے والی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی، جس کے مطابق ملک میں مہنگائی 0.82 فیصد مزید بڑھ گئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 38.63 فیصد پر پہنچ گئی ہے، ایک ہفتے میں 33 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 4 اشیاء سستی اور 14 کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔

ڈیزل3.78 اور ایل پی جی کی قیمت میں 1.49 فیصد اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے دال چنا،انڈے، لہسن،گڑ بھی مہنگا ہوا۔ایک ہفتے میں چکن5.08 اور فی کلو گھی 0.15 فیصد سستا ہوا۔

مزید پڑھیں:ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے کم ہوگئی

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں پیاز 24.92 اور ٹماٹر 11.93 فیصد مہنگا ہوا، دال مونگ 5.72 اور دال ماش 5.28 فیصد مہنگی ہوئی، آلو 5.03 اور دال مسور 4.43 فیصد مہنگی ہوئی۔

Related Posts