ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے کم ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: ملک کو آئی ایم ایف سے قرض ملنے کے متعلق اچھی خبریں سامنے آنے کے بعد ملک میں سونے کی قیمتیں بھی روز کی بنیاد پر کم ہورہی ہیں۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 41 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1115 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 21 ہزار 656 روپے ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ڈالر اضافے سے 1788 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:ترقی پذیر ممالک کو ان کے حال پر چھوڑ دیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک

جبکہ دوسری جانب سے ملک میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے، آج بھی ڈالر کی قیمت میں 2روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے باعث روپے کی قدر میں اضافہ ہوا۔