ٹورونٹو: کینیڈا میں ٹافی اور کینڈی بنانے والی ایک کمپنی نے کہا ہے کہ اسے اپنے میٹھی سوغات کا ذائقہ چکھنے والے ایک ماہر کی ضرورت ہے جس کو ماہانہ تنخواہ 6 ہزار ڈالر دی جائیگی۔
تفصیلات کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ملازمت گھر بیٹھے کی جاسکتی ہے۔ اس جاب کو حاصل کرنے کیلئے سب سے اہم چیز یہ ہے کہ آپ میں اچھی چاکلیٹ، گمیز، چپٹے لالی پاپ اور ٹافیاں کھانے کی رغبت ہونی چاہیے اور ذائقے کا احساس بھی ہو تو کیا بات ہے۔
ٹافی ساز مشہور کمپنی کینڈی فن ہاؤس کو عہدے کے لحاظ سے ایسے ’چیف کینڈی آفیسر‘ کی ضرورت ہے جو مختلف ٹافیاں چکھ کر اُن کے ذائقے کی بنیاد پر مقبولیت کی پیش گوئی کرسکے۔ ملازمت کی مشہور ویب سائٹ پر جولائی میں یہ ملازمت پوسٹ کی گئی تھی جس میں ہزاروں افراد اپنی دلچسپی ظاہر کرچکے ہیں۔
فضائی سفر کے دوران مسافر کے کھانے میں سانپ کا کٹا ہوا سر برآمد، ویڈیو وائرل