صبا فیصل کا ہر 6 سے 8 ماہ کے بعد کاسمیٹک سرجری کروانے کا اعتراف

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صبا فیصل خوبصورتی بڑھانے کیلئے کیا کرتی ہیں؟ اداکارہ کا انکشاف
صبا فیصل خوبصورتی بڑھانے کیلئے کیا کرتی ہیں؟ اداکارہ کا انکشاف

پاکستان کی سینئراداکارہ صبا فیصل نے اعتراف کیا ہے کہ وہ خوبصورت اور جوان نظر آنے کے لیے بوٹوکس کے انجکشن لگوانے سمیت دیگر نت نئے طریقے اپناتی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نجی پروگرام میں نظرآئیں جہاں پر انہوں نے اپنی نجی اور سماجی زندگی کے حوالے سے کئی انکشافات کئے۔

میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ 64 سال کی ہونے کے بعد بھی اتنی خوبصورت کیسے ہیں جس پرصبا فیصل نے اعتراف کیا کہ وہ خوبصورتی بڑھانے اور جوان نظر آنے کے لیے جدید طریقے استعمال کرتی ہیں۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں تسلیم کیا کہ وہ بوٹوکس کے انجکشن لگوانے سمیت دیگر طریقے بھی استعمال کرتی ہیں اور وہ اُن شخصیات میں شامل نہیں جو خوبصورتی بڑھانے کے لیے سرجری کروانے کے بعد اس بات کو تسلیم نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں:

ثنا خان نے خانہ کعبہ کے اطراف سے رکاوٹیں ہٹانے کی خبر پر ردعمل کا اظہار کردیا

اداکارہ صبا فیصل نے کہا کہ وہ بوٹوکس سمیت دیگر سرجریز کروانے ہر 7 یا 8 ماہ بعد کراچی سے لاہور جاتی ہیں اور وہ ایک ہی ڈاکٹر سے اس طرح کا علاج کرواتی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہر انسان کو خوبصورتی بڑھانے اور جوان نظر آنے کا حق ہے اس لئے ہر کسی کو خوبصورت نظر آنے کیلئے تمام مملکن لوازمات کرنے چاہیے۔

خیال رہے کہ صبا فیصل نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) سے نیوز کاسٹر کے طور پر کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے تقریبا 13 سال تک قومی چینل پر خبریں بھی پڑھیں۔

Related Posts