کراچی کے سمندر میں نہانے اور کشتی رانی پر پابندی عائد، دفعہ 144نافذ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے سمندر میں نہانے اور کشتی رانی پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے سمندر میں نہانے یا کشتی رانی پر دفعہ 144 کمشنر کراچی نے نافذ کی۔ شہرِ قائد کے تمام ساحلی مقامات اور حب نہر پر بھی پابندی کا نفاذ عمل میں لایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دیامر میں غیرت کے نام پر جواں سال مسجد امام کے ہمراہ لڑکی بھی قتل

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ موجودہ مون سون سیزن اور بارشوں کے دوران سمندر میں پیدا ہوتی بلند لہروں کے باعث پابندی عائد کرنی پڑی۔ سمندر میں نہانا، غوطے لگانا، تیراکی اور کشتی رانی کرنا ممنوع قرار دیدیا گیا۔

کراچی پولیس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی مجاز ہوگی۔ کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ آج سے نافذ کی گئی پابندی کا اطلاق 17 اگست تک کیا جارہا ہے۔ 

خیال رہے کہ کراچی میں حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات کے دوران متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں۔ گزشتہ ماہ ہاکس بے کے سمندر میں ڈوب کر 6افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ 

Related Posts