سید علی گیلانی کا کشمیر کاز کی حمایت پر عمران خان اور پاکستان کے عوام کا شکریہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سید علی گیلانی کا کشمیر کاز کی حمایت پر عمران خان اور پاکستان کے عوام کا شکریہ
سید علی گیلانی کا کشمیر کاز کی حمایت پر عمران خان اور پاکستان کے عوام کا شکریہ

سرینگر: مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کشمیر کاز کی بھرپور حمایت اور مظلوم کشمیریوں کے لیے قربانیوں پر پاکستان کے وزیر اعظم اورعوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت چیئرمین نے وزیر اعظم پاکستان کے نام ایک خط میں اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ وہ وزیر اعظم کواپنی عظیم ذمہ داریاں پوری کرنے کی طاقت اورہمت عافرمائے کیونکہ اللہ ہی نے انہیں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی قیادت کے لیے چناہے۔

سید علی گیلانی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں اورجموں وکشمیر کی متنازعہ حیثیت غیرقانونی طریقے سے تبدیل کرنے کے بھارتی فیصلے کے خلاف وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کی تعریف کی ۔انہوں نے کہاکہ یہ غیر قانونی فیصلہ کشمیریوں پر مسلط کرنے کی بھارتی کوشش کے نتیجے میں خطے میں بڑے پیمانے پر کرفیو لگایا گیا۔

سید علی گیلانی نے کہاکہ1947ء سے بھارتی قبضے اورمظالم کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کئی مراحل سے گزری ہے اور 1988، 2008،2010اور2016اس جدوجہد کے تاریخی سال ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ لوگوں کی مجموعی مزاحمت کی وجہ سے بھارت جدوجہد آزادی کو دبانے میں ناکام ہوگیا ہے۔

مقبوضہ علاقے میں فون اور انٹرنیٹ سمیت مواصلات کے ہرقسم کے ذرائع منقطع کردیے گئے ہیں ۔سید علی گیلانی نے کہاکہ بچوں ، بزرگوں، نوجوانوں، تاجروں، وکلاء، طلباء اورحریت قیادت اوران کے عزیزوں سمیت ہزاروں لوگوں کوشدید تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو کا 100 واں روز، 80 لاکھ کشمیریوں کی زندگی اجیرن

2010ء سے نوجوانوں کو اندھا کرنے کا سلسلہ جاری ہے اورجدوجہد کے اس مرحلے میں بھی سینکڑوں نوجوانوں کو پیلٹ گن کے ذریعے زخمی کیا گیاہے۔انہوں نے کہاکہ خواتین کے ساتھ بدسلوکی ، جنسی ہراسانی اورزیادتی کو لوگوں کو دبانے کے لیے مسلسل ریاستی پالیسی کے طورپر استعمال کیا جارہا ہے۔

قابض بھارتی فورسز اب بھی گھروںمیں داخل ہوکر خواتین کے ساتھ بدسلوکی کررہی ہیں۔نوجوان لڑکیوں کے والدین سے ان کی عمریں پوچھی جارہی ہیںاورقابض فورسزلوگوں کو کشمیر ی مسلم خواتین کی بے حرمتی کے اپنے ارادوں کے بارے میں بتارہی ہیں۔

نوے سالہ بزرگ رہنما نے کہاکہ بہت سے لوگوں کو دھمکیاں دی گئی ہیں کہ ان کو اپنے گھروں سے باہر پھینکا جائے گااور ان لوگوں کے گھروں کو ضبط کرنے کے لیے نوٹسز جاری کئے جارہے ہیں ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ لداخ کے مسلمانوں کو ظالم بھارتی فورسز کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے کیونکہ اس خطے کے لوگ بھی بھارت کے غیر قانونی اقدام کی مخالفت کررہے ہیں ۔

حریت چیئرمین نے وزیراعظم عمر ان خان سے اپیل کی کہ وہ تاشقند، شملہ اور لاہور معاہدوں سمیت بھارت کے ساتھ تمام معاہدوں سے علیحدہ ہونے کا اعلان کریںکیونکہ بھارت نے یکطرفہ طوپر ان معاہدوںکو ختم کردیا ہے ۔

انہوںنے عمران خان پرزوردیا کہ وہ کنٹرول لائن کو دوبارہ جنگ بندی لائن کا نام دے دیں کیونکہ بھارت مقبوضہ علاقے کی صورتحال کو 1947اور48 سے پہلے والی پوزیشن پر واپس لے گیا ہے ۔

سیدعلی گیلانی نے کہاکہ حکومت پاکستان کو کشمیریوںکو انکا حق خودارادیت دلوانے کیلئے اقوام متحدہ میں ہرممکن کوششیںاور عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانی چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ اگر بھارت کشمیریوں کو انکا ناقابل تنسیخ حق دینے سے انکار کرتا ہے تو پاکستان کو اسکے خلاف پابندیاں عائد کرانے کیلئے کوششیں کرنی چاہئیں۔

Related Posts