نئے اسلامی سال کی آمد، وزیر اعظم کا امتِ مسلمہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئے اسلامی سال کی آمد، وزیر اعظم کا امتِ مسلمہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
نئے اسلامی سال کی آمد، وزیر اعظم کا امتِ مسلمہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے نئے اسلامی سال کی آمد پر امتِ مسلمہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گزشتہ شب وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم کو میری طرف سے سالِ نو 1444 ہجری مبارک ہو۔ میری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ نیا اسلامی سال پاکستان سمیت پوری امتِ مسلمہ کیلئے امن، خیر اور خوشحالی کا سال ثابت ہو۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان کے دورے پر جیکب آباد پہنچ گئے

ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے نئے اسلامی سال کی آمد کے موقعے پر  پاکستان سمیت تمام امتِ مسلمہ کیلئے نیک خواہشات، جذبۂ خیر سگالی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئیں، ہم عہد کریں کہ نئے سال کو باہمی رنجش مٹانے، اپنی غلطیوں کوسدھارنے اور مذہبی و سیاسی رواداری اپنانے کا سال بنائیں گے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے اور ممکنہ اقدامات اٹھانے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان کے دورے پر جیکب آباد پہنچ گئے جس کی اطلاع سوشل میڈیا پر وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات نے دی۔ 

گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف جیکب آباد پہنچے ہیں۔ این ڈی ایم اے حکام اور چیف سیکریٹری بلوچستان نے وزیر اعظم کو سیلاب سے نقصانات پر بریفنگ دی۔ 

Related Posts