بھارتی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 20 افراد لقمہ اجل بن گئے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 20 افراد لقمہ اجل بن گئے
بھارتی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 20 افراد لقمہ اجل بن گئے

بہار: بھارت کی ریاست بہار میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جب آسمانی بجلی گرنے سے 20 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بجلی گرنے کے واقعات بھارت کی ریاست بہار کے 8 اضلاع میں پیش آئے جس کے باعث 20 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

بھارتی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ملک کی جنوبی ریاستوں میں مزید گرج چمک کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ریاست بہار میں پیش آئے واقعات کے بعد وزیراعلیٰ نے مرنے والوں کے ورثا کو 4 لاکھ روپے مالی امداد دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ جبکہ عوام سے انتظامیہ کی جانب سے جاری حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہر سال بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 100 کے قریب افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں اور اس کی بڑی وجہ شہریوں کا کھلے علاقوں میں کام کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:کروڑوں روپے کا بجلی کا بل دیکھ کر شہری کی طبیعت خراب، صدمے سے اسپتال پہنچ گیا

بھارتی محکمہ موسمیات کا بھی اس حوالے سے بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 1995 سے لے کر 2014 تک آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

Related Posts