پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک سیزن 23-2022 کا کیلنڈر جاری کردیا ہے۔سینئر کرکٹ سیزن کا آغاز 33 میچز پر مشتمل نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سے ہوگا۔ راولپنڈی اور ملتان میں کھیلا جانے والا یہ ٹورنامنٹ 30 اگست سے 19 ستمبر تک جاری رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی ڈومیسٹک سیزن کے کیلنڈر کے مطابق سیکنڈ الیون ٹیموں پر مشتمل کرکٹ ایسوسی ایشنز کپ 2 سے 15 ستمبر تک کوئٹہ میں کھیلا جائے گا۔کرکٹ بورڈ نے نوجوان کرکٹرز کیلئے کھیل کو فروغ دینے اور تقابلی فضا پر مبنی مواقع فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔
قائداعظم ٹرافی 27 ستمبر سے 30 نومبر تک کھیلی جائے گی۔ ٹورنامنٹ کے 31 میچز ایبٹ آباد، اسلام آباد، راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی سیکنڈ الیون ٹیمیں بھی انہی شہروں میں منعقدہ کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ میں 27 ستمبر سے 23 نومبر تک مدمقابل آئیں گی۔
قومی ٹیم کے کھلاڑی فواد عالم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا