چمن: بلوچستان کے علاقے چمن میں زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے باہر نکل آئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے علاقے گلستان، قلعہ عبداللہ، توبہ اچکزئی اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کی شدت 4.1 جبکہ گہرائی 11 کلو میٹر زیر زمین تھی، زلزلے کا مرکز چمن سے 11 کلو میٹر جنوب مشرق میں تھا۔
مزید پڑھیں:سپہ سالارجنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد