کراچی: شہر قائد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پولیس کا کنٹی جنسی پلان تیارکرلیا گیاہے۔
ذرائع کے مطابق 70 فیصد پولنگ اسٹیشنز حساس 30 فیصد انتہائی حساس قراردیئے گئے ہیں، اس حوالے سے کراچی پولیس چیف آج الیکشن کمیشن میں رپورٹ جمع کروائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 41 ہزار افسران و اہلکار الیکشن ڈیوٹی میں فرائض انجام دیں گے، 28 ہزار کراچی پولیس 13 ہزار نفری سندھ سے آرہی ہے۔
الیکشن مانیٹرنگ کے لیے مرکزی کنٹرول روم کے پی او میں ہوگاجبکہ ہرضلع کے ڈی آئی جی دفتر میں بھی کنٹرول روم قائم کیا جائے گا، حساس پولنگ اسٹیشنز پر 4 انتہائی حساس پر 8 اہلکار تعینات ہونگے۔
ہر پولنگ اسٹیشن پر 2 رینجرز اہلکاروں کی تعیناتی کی جائے گی، اس کے علاوہ پولنگ اسٹیشنز پر 1 ہزار پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ بھی تعینات ہونگے۔
ایکسائزاور اینٹی کرپشن اہلکار بھی ڈیوٹی کے فرائض انجام دینگے، اینٹی انکروچمنٹ فورس اور پی کیو آر بھی تعینات کیے جائیں گے، الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا۔
حساس اور یکطرفہ نتائج والے علاقوں کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے، کئی حلقوں میں مخالفین کے درمیان تصادم بھی ہوسکتا ہے، یکطرفہ نتائج والے پولنگ اسٹیشن میں رکاوٹوں کا بھی خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں:اب کراچی کو عمران خان کا ساتھ دینا ہے، خرم شیر زمان