اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے ضمنی الیکشن کے نتائج میں پاکستان تحریک انصاف کی برتری کے بعد وکٹری اسپیچ کی تیاریاں شروع کردیں۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے اس حوالے سے مشاورت کررہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم اپنے خطاب میں پنجاب کے لوگوں کا شکریہ ادا کریں گے، عمران خان خطاب میں آئندہ کا لائحہ عمل بھی بتائیں گے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی ایک بار پھر حکومت سے عام انتخابات کا مطالبہ کریں گے۔
مزید پڑھیں:پنجاب کا ضمنی الیکشن،تحریک انصاف 2 سیٹوں پر کامیاب، 15 پر برتری حاصل