بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے، پاکستان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے، پاکستان
بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے، پاکستان

اسلام آباد: پاکستان نے 91 ویں یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام آج 91 واں یوم شہدائے کشمیر بھرپور انداز میں منا رہے ہیں۔

عاصم افتخار احمد نے کہا کہ کشمیری آج بھی بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں،بھارت کی 9 لاکھ مضبوط قابض فوج نے بدترین فوجی محاصرے کے ذریعے جموں و کشمیر پر اپنا غیر قانونی تسلط برقرار رکھنے کیلئے کشمیریوں کو مسلسل یرغمال بنا رکھا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ایک مرتبہ پھر بھارت پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں فوری طور پر ریاستی دہشت گردی ختم کرے، انسانی حقوق کی تمام خلاف ورزیاں بند کرے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی فوجی محاصرہ ختم کرے اور مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششوں سے باز رہے۔

مزید پڑھیں:آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ جلد طے پائے جانے کا امکان

دفتر خارجہ کے ترجمان نے عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں خصوصاً اقوام متحدہ اور اس کے انسانی حقوق کے اداروں پر زور دیا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کا نوٹس لیں اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق کشمیر کے مسئلے کا پُرامن حل یقینی بنایا جائے۔

Related Posts