بھارتی اداکار و فلمی ناقد کمال راشد خان نے کہا ہے کہ بھارت بربادی کی طرف جارہا ہے۔ بہتر یہی ہے کہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری بھی سدھر جائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کے آر کے نے کہا کہ دیش (بھارت) بربادی کی طرف پوری رفتار کے ساتھ جارہا ہے۔ تو بہتری اسی میں ہے کہ جو نکل سکتا ہے، بس نکل جائے۔
ابراہیم کو عالیہ بھٹ کی تعریف مہنگی پڑ گئی، مزاحیہ ویڈیو وائرل
https://twitter.com/kamaalrkhan/status/1545668245017006080
ٹوئٹر پیغام میں اداکار کے آر کے نے بربادی سے بچنے کیلئے لوگوں کو بھارت چھوڑ دینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بعد میں شاید نکلنے کا موقع نہ ملے۔ سینما گھروں میں فلم دیکھنے والے ایک کروڑ رہ گئے۔
اداکار کمال راشد نے کہا کہ بھارت میں سینما گھروں میں فلم دیکھنے والوں کی تعداد کم و بیش 1کروڑ رہ گئی ہے۔ اگر بالی ووڈ دھکڑ، اوم، نکما اور خداحافظ 2 جیسی فلمیں بنائے گا تو وہ بھی نہیں رہیں گے۔
Now approx 1Cr people left in Hindi circuit who do watch film in the theatre. If Bollywood will continue making films like #Dhaakad #OM #Nikamma #KhudaHaafiz2 etc then these 1Cr people will also stop to go to theatres. So Bollywood people, Abhi Bhi Waqt Hai Sudhar Jaao!
— KRK (@kamaalrkhan) July 9, 2022