ابراہیم کو عالیہ بھٹ کی اداکاری کی تعریف مہنگی پڑ گئی، مزاحیہ ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ابراہیم کو عالیہ بھٹ کی اداکاری کی تعریف مہنگی پڑ گئی، مزاحیہ ویڈیو وائرل
ابراہیم کو عالیہ بھٹ کی اداکاری کی تعریف مہنگی پڑ گئی، مزاحیہ ویڈیو وائرل

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان کو عالیہ بھٹ کی تعریف مہنگی پڑ گئی۔ بھارتی اداکارہ نے پیغام کرن جوہر کے پروگرام میں پڑھ کر سنا دیا جس پر رنویر سنگھ اور میزبان کا ہنس ہنس کر برا حال ہوگیا۔مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرن جوہر کے پروگرام سے لی گئی ایک مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں عالیہ بھٹ کو ابراہیم علی خان کی تعریفیں اور پیشہ ورانہ محبت کا اظہار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

اس سال عیدالاضحیٰ پر کتنی ٹیلی فلمز ریلیز ہونگی؟

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میزبان اور فلم ڈائریکٹر کرن جوہر نے سوال کیا کہ آپ نے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑی میں جو کردار ادا کیا تھا، اس پر سب سے اچھی تعریف کس نے کی؟

معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا کہ جب انڈسٹری والے تعریف کرتے ہیں تو بہت اچھا لگتا ہے لیکن ابراہیم علی خان ایک کیوٹ ترین انسان ہیں جن سے میری ملاقات ہوئی اور انہوں نے بڑا خوبصورت پیغام بھیجا۔

اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا کہ ابراہیم علی خان نے پیغام بھیجا کہ کہ مجھے آپ کو ذاتی طور پر پیغام بھیجنے کیلئے وقت ریموو کرنا پڑا، جس پر اداکار رنویر سنگھ اور کرن جوہر دونوں ہنسنے لگے۔ 

عالیہ بھٹ نے کہا کہ ابراہیم علی خان نے لکھا کہ مجھے یقین نہیں آتا آپ ہی وہ خاتون ہیں جن سے میں ہمیشہ سیکھتا ہوں۔ اور آپ نے کنگوبائی کاٹھیاواڑی سمیت دیگر فلمز میں خوبصورت اداکاری کی۔ 

انہوں نے کہا کہ ابراہیم علی خان نے میری تعریف کیلئے بہت اچھے استعمال الفاظ کیے اور میں ان سے محبت کرتی ہوں۔ ابراہیم نے کہا کہ میں ایسی اداکاری کرتی ہوں جیسے پانی کسی بھی برتن میں جگہ بنا لیتا ہے۔

Related Posts