سیاسی قصابوں نے مویشی منڈی کی رونق ختم کردی۔شیخ رشید احمد

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی کی تعزیرات پاکستان میں بغاوت کی دفعہ کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد
پی ٹی آئی کی تعزیرات پاکستان میں بغاوت کی دفعہ کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد

راولپنڈی: سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاسی قصابوں نے مویشی منڈی کی رونق ختم کردی ہے جبکہ سرمایہ کاری نایاب ہوتی جارہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سیاسی قصابوں نے مویشی منڈی کی رونق ختم کی، بے روزگاری عام ہے اور سرمایہ کاری نایاب جکہ غریب گھریلو بیچ رہا ہے اور بچوں کو اسکولوں سے ہٹا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سونے کی قیمت میں 200 روپے مزید اضافہ

سابق وزیرِداخلہ نے کہا کہ پیٹرول اور بجلی کے بعد اب گیس کی قیمت بڑھے گی تو لگ پتہ جائے گا۔ حاجی واپسی پر 2 کنکریاں امپورٹڈ شیطانوں کیلئے وطن واپسی پر پاکستان ساتھ لائیں۔ 

عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 34 فیصد بڑھ گئی ہے۔ غریب کو بھاشن نہیں، راشن چاہئے۔ پنجاب میں ضمنی انتخاب کا نتیجہ سیاسی منظر نامہ بدل سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت صرف اپنے کیسز ختم کروا رہی ہے۔ ابھی گیس اور بجلی کی قیمتیں اور بڑھیں گی۔ میرے 3 سکیورٹی اہلکاروں کو واپس بلا کر حکومت نے کم ظرفی اور ذہنی پستی کا ثبوت دیا ہے۔

Related Posts