سکھر میں حملے کیلئے بلوچستان سے آنیوالا دہشت گرد سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ) نے بلوچستان میں کارروائیاں کرنیوالے دہشت گرد کی سکھر سے گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ حاضر علی سنگھار کالعدم تنظیم کا کارندہ ہے، ملزم سے دستی بم، ڈیٹونیٹر اور دیگر ممنوعہ سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

راولپنڈی پولیس کی کارروائی، 3 ملزمان گرفتار، 13موٹر سائیکلز برآمد

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سکھر میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا ایک دہشت گرد گرفتار کرلیا گیا، حاضر علی سنگھار عرف حضو سے 10 دستی بم، 20 ڈیٹونیٹر، 20 فٹ سیفٹی فیوز وائر بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم بالاچ مری اور مہران مری کا گارڈ رہ چکا ہے جبکہ وہ بلوچستان میں کارروائیوں میں ملوث رہا ہے، ملزم نے سیکیورٹی اداروں پر راکٹ لانچرز سے حملے بھی کئے۔

سی ٹی ڈی کا دعویٰ ہے کہ اے سیکشن تھانے کی حدود سے کارروائی کے دوران مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا، ملزم دہشتگرد حملے کی نیت سے سکھر آیا ہوا تھا، جس سے تفتیش جاری ہے۔

Related Posts