محکمہ موسمیات نے عیدالاضحیٰ پر بارشوں کی پیشگوئی کردی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، آج شام تیز ہواؤں کے ساتھ موسلاھار بارش کی پیش گوئی
کراچی، آج شام تیز ہواؤں کے ساتھ موسلاھار بارش کی پیش گوئی

اسلام آباد: ملک میں مون سون کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے عید الاضحیٰ کے موقع پرملک میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بارشوں کی موجودہ مون سون لہر اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کمزور ہونے کا امکان ہے تاہم ہفتے کے آخر میں اس میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

موجودہ موسمی نظام کے زیر اثر پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، کوہاٹ، میانوالی، اسلام آباد، کشمیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، سرگودھا، حافظ آباد، ایم بی دین میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

راولپنڈی، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ساہیوال، اوکاڑہ، مری، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، 9 جولائی سے 12 جولائی تک وقفے وقفے سے بارش ہوسکتی ہے۔

موسلا دھار بارشوں سے راولپنڈی/اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں فلڈ کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ گرج چمک کے ساتھ باعث کے باعث کشمیر، گلیات، مری، چلاس، دیامیر، گلگت، ہنزہ، استور اور اسکردو میں لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہے۔

8 جولائی سے 9 جولائی کے درمیان ژوب، زیارت، بارکھان، لورالائی، بولان، کوہلو، کوئٹہ، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، نصیر آباد، سبی، پنجگور، تربت، کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، دادو میں بھی بارش کا امکان ہے۔

اس سے قبل، پی ایم ڈی نے یہ بھی کہا تھا کہ ایک ہنگامی ہیلپ لائن نمبر ”16” فعال ہو گیا ہے اور مون سون کے موجودہ سپیل کے دوران دریاؤں اور ڈیموں کے قریب دفعہ 144 نافذ کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کال کرنے والے کو صرف 16 ڈائل کرنا پڑے گا اور اسے متعلقہ فلڈ ایمرجنسی ریسپانس ڈیپارٹمنٹ تک پہنچا دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:کراچی میں آج بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

پی ایم ڈی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ظہیر احمد بابر نے کہا کہ تمام متعلقہ حکام کو پیشن گوئی کی مدت کے دوران چوکس رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Related Posts