لاہور:پاکستان ریلوے نے عید کے تینوں دن ٹرینوں کی تمام کلاسز کے کرایوں میں 30فیصد چھوٹ دینے کااعلان کردیا ہے۔
ریلوے انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ کے تین دن ریلوے مسافروں کو کرایوں میں 30 فیصد رعایت دے گی۔
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر رعایت دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ریلوے کی جانب سے شعبہ آئی ٹی کو 10 جولائی سے 12 جولائی تک کرائے اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں:پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کردی