فیفا ورلڈ کپ 2022 قطر میں 21 نومبر سے 18 دسمبر تک کھیلا جائے گا، جس کیلئے میزبان ٹیم قطر سمیت کل 32 ٹیمیں اس ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں، جو کہ مشرق وسطیٰ میں پہلی بار فٹ بال کا سب سے بڑا ایونٹ ہو گا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فیفا ورلڈکپ 2022 کے قطر میں منیجنگ دائریکٹر حسن رابعہ الکواری نے تصدیق کی ہے کہ ٹکٹوں کی فروخت کا نیا سلسلہ منگل 5 جولائی سے دوبارہ شروع ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹکٹوں کو حاصل کرنے کا یہ سنہرا موقع ہے کیونکہ اب تک تقریباََ 1.8 لاکھ ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں۔
فیفا ورلڈ کپ 2022، کون سے 7 کھلاڑی شائقین کو اپنی کارگردگی سے حیران کرسکتے ہیں؟
منیجنگ دائریکٹر حسن رابعہ الکواری نے کہا کہ فیفا ورلڈکپ کے لئے ٹکٹس صرف فیفا کی ویب سائٹ سے ہی حاصل کیے جاسکتے ہیں کیونکہ وہاں پر ہی اصلی ٹکٹس دستیاب ہیں اور اگر اُس کے علاوہ کسی اور ویب سائٹ سے ٹکٹ خریدیں جائینگے تو وہ جعلی ہونگے۔
فیفا ورلڈ کپ 2022، کس ملک کے جیتنے کے امکانات ہیں؟