لاہور میں سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ جاری

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور میں سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ جاری

لاہور: ضلعی انتظامیہ نے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ جاری کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پھلوں اور سبزیوں کے سرکاری ریٹ جاری کیے گئے ہیں، جس میں درجہ اول کے آلو کی قیمت 65 روپے کلو، درجہ اول کے پیاز کی قیمت 78 روپے کلو، دیسی لہسن کی قیمت 160 روپے کلو، ادرک 230 روپے کلو، ٹماٹر 90 روپے کلو، دیسی کھیرا 73 روپے کلو، میتھی کی قیمت 126 روپے کلو، بینگن 52 روپے کلو، پھول گوبھی 63 روپے کلو، شلجم 84 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

سرکاری نرخنامے میں شملہ مرچ 126 اور بھنڈی کی فی کلو قیمت 74 روپے مقرر، دیسی لیموں کی نئی قیمت 250 روپے کلو جبکہ مٹر 178، ٹینڈے دیسی 157، گھیا کدو 84، گاجر چائنہ 95، کریلا 115 اور پھلیاں 115 روپے کلو کی دستایاب ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک میں مہنگائی کی شرح میں بدترین اضافے کا امکان

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پھلوں کے بھی سرکاری نرخ مقرر کیے گئے ہیں، جن میں لال سیب 288 روپے کلو، سفید سیب 167 روپے کلو، انار قندھاری 380 روپے کلو، خوبانی سفید 157 روپے کلو، آڑو 200، کھجور ایرانی 250، خربوزہ اول 73، تربوز 38 روپے کلو، سرکاری ریٹ لسٹ میں کیلا درجہ اول فی درجن 120 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔

سرکاری نرخنامے میں آم سہارنی 120، سندھڑی 152، آم دوسہری 132 روپے فی کلو، اس کے علاوہ لیچی 350، فالسہ 152، جامن 164 اور گرمے فی کلو کی قیمت 63 روپے رکھی گئی ہے۔

Related Posts