گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری، محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری، محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی
گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری، محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہرِ قائد میں بارشوں کے حوالے سے اہم پیش گوئی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہرِ قائد میں پچھلے کچھ دنوں سے گرمی عروج پر ہے اور بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہری گرمی سے بے انتہا پریشان ہوچکے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے شہر میں پری مون سون کی بارشوں کے حوالے سے ہائی الرٹ جاری کیا ہے، اُن کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روزکے دوران شہر میں مون سون سیزن کے پہلے اسپیل کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں 50 سے زائد گھوسٹ ملازمین کا انکشاف

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیے جانے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں سمندری ہوائیں مکمل طور پر بحال ہوگئی ہیں اور 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوا چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ صبح و شام کے اوقات میں شہر میں بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام سے مون سون ہوائیں بزریعہ تھرپارکر سندھ میں داخل ہونا شروع ہونگی جس کے بعد 2 تا 5 جولائی شہر قائد میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

Related Posts