عید کا پُرمسرت موقع بہت جلد آنے والا ہے، اِس موقع پر فلمسازوں نے فلموں کے پریمیئر کا بھی اعلان کردیا ہے۔
عیدالاضحیٰ پر تین پاکستان فلمیں ریلیز ہوگی، آیئے اِن پاکستانی فلموں کی فہرست دیکھتے ہیں:
پردے میں رہنے دو
وجاہت رؤف کی ہدایت کاری اور پروڈیوس کردہ فلم پردے میں رہنے دو اِس عیدالاضحیٰ پرریلیز ہوگی، جس میں ہانیہ عامر اور علی رحمان خان شامل ہیں۔
فلم میں شادی شدہ جوڑے کو دکھایا گیا ہے جن کے گھریلو جھگڑوں اور پیارومحبت کو دکھایا جائے گا۔فلم جیو انٹرٹینمنٹ پر پریمیئر کیلئے تیار ہے۔
دم مستم
فلم دم مستم میں امر خان اور عمران اشرف نے مرکزی کرداراداکیا ہے جسے عدنان صدیقی اور اختر حسنین نے سیریل انٹرٹینمنٹ کے تحت پروڈیوس کیا ہے۔
امر خان کی تحریر کردہ یہ فلم اس عید الاضحیٰ پر ریلیز ہوئی تھی۔ فلم کا پریمیئر ہم ٹی وی پر ہوگا۔
کھیل کھیل میں
فلم کھیل کھیل میں ، اداکارہ سجل علی اور بلال عباس نے مرکزی کردار ادا کیا ہے،یہ فلم 2021 میں ریلیز ہوئی ،اِس فلم کو تھیٹر میں 19 نومبر 2021 کو ریلیز کیا گیا تھا۔
یہ فلم ایک یونیورسٹی کے ایک ڈرامہ کلب کے گرد گھومتی ہے جو 1971 کے جنگی واقعے پر مبنی اپنی پروڈکشن کو ڈھاکہ میں ایک ڈرامہ فیسٹیول میں لے جاتی ہے۔ اے آر وائی ڈیجیٹل سجل علی اور بلال عباس خان کے کھیل کھیل میں دکھائے گا۔