لندن: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈارکو نیا پاکستانی ویزا جاری کردیا گیا، جلد وطن آمد متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے اسحاق ڈار کو وطن واپس جانے کی اجازت دے دی جبکہ ڈاکٹروں نے بھی اسحاق ڈار کو سفر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ خزانہ کو نیا پاسپورٹ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے جاری کیا ہے، انہوں نے آن لائن پاسپورٹ کے لئے درخواست دی تھی۔
ساؤتھ ایشین گیمز 2023 کی میزبانی پاکستان یا بھارت میں سے کون کرے گا؟ فیصلہ ہوگیا