دعا زہرا نے عوام کو آڑے ہاتھوں لے لیا، شوہر کی عزت کرنے کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دعا زہرا نے عوام کو آڑے ہاتھوں لے لیا، شوہر کی عزت کرنے کا مطالبہ
دعا زہرا نے عوام کو آڑے ہاتھوں لے لیا، شوہر کی عزت کرنے کا مطالبہ

کراچی سے لاہور جاکر شادی کرنے والی دعا زہرا نے عوام سے شوہر کی عزت کرنے کا مطالبہ کردیا۔

حال ہی میں دعا زہرا کا ایک اور انٹرویو سامنے آیا ہے، جس میں انٹرویو لینے والی خاتون ماہم نے دعا زہرا پر زور دیا کہ وہ اُن تمام لوگوں اور یوٹیوبرز کو جواب دیں جو یہ بیانیہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں کہ ظہیر کا تعلق ایک گینگ سے ہے۔

دعا زہرا نے انٹرویو لینے کی خاتون کی بات پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے میں تمام یوٹیوبرز سے کہنا چاہتی ہوں کہ میرے حوالے سے غلط باتیں کرنا بند کریں کیونکہ مجھے آپ کی جھوٹی ہمدردی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جاپان، پاکستان کو 23 لاکھ امریکی ڈالر کی امداد فراہم کرے گا

انہوں نے کہا کہ مجھے اچھے سے معلوم ہے کہ آپ لوگوں کو میرا کتنا خیال ہے اور براہ ِکرم میرے شوہر کی عزت کریں اور ایسی باتیں کرنا بند کریں کہ ظہیر کا تعلق کسی گینگ سے ہے۔

 دعا زہرا نے گھر سے بھاگنے کے حوالے سے کہا کہ والدین کزن سے شادی کرنے کیلئے زور دے رہے تھے اس لئے مجھے یہ قدم اٹھانا پڑا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ویلنٹائن ڈے کے روز والدین نے میرا فون بند کردیا تھا اور مجھے مارا بھی تھا۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل بھی اُن کا ایک انٹرویو سامنے آیا تھا جس میں دعا زہرا نے کہا تھا کہ مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا، میں اپنی مرضی سے گھر چھوڑ کر ظہیر سے شادی کرنے کیلئے آئی تھی۔

دوسری جانب دعا زہرا کے اس انٹرویو پر والدین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری بیٹی سے یہ سب کہلوایا گیا ہے۔

 

Related Posts