سری لنکا میں ایندھن کی شدید قلت، لاک ڈاؤن نافذ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سری لنکا میں ایندھن کی شدید قلت، لاک ڈاؤن نافذ
سری لنکا میں ایندھن کی شدید قلت، لاک ڈاؤن نافذ

سری لنکا میں دیوالیے کے بعد ایندھن کی شدید قلت پیدا ہوگئی، حکومت نے ملک میں 10 جولائی تک لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔ 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایندھن کی شدید قلت کے باعث حکومت نے ملک میں  پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی بند کردی ہے جبکہ ایندھن صرف ایمرجنسی شعبوں کو فراہم کیا جائے گا۔ اس دوران سرکاری ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق رعایتی قیمت پر ایندھن حاصل کرنے کے لئے سری لنکن حکومتی وفد نے قطر اور روس کا دورہ بھی کیا ہے۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے سری لنکا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا تھا جس کے بعد پیٹرول 22 اور ڈیزل 15 فیصد مہنگا ہوا تھا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد سری لنکا میں ایک لیٹر پیٹرول پاکستانی 318 روپے اور ڈیزل 266 روپے کا ہوگیا ہے۔

Related Posts