کامران اکمل کے والد ہسپتال منتقل، عوام سے دعاؤں کی درخواست

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر اور بیٹر کامران اکمل کے والد کی طبیعت ناساز ہے جس پر معروف کرکٹر نے عوام سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق بیٹر کامران اکمل نے کہا کہ میں ہر ایک سے درخواست کرتا ہوں کہ براہِ کرم میرے والد کی صحتیابی کیلئے دعا کریں جو ہسپتال میں داخل ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:

فیفا ورلڈکپ 2022، تماشائیوں کو کون سی سہولیات دستیاب ہونگی؟

واضح رہے کہ کامران اکمل کا شمار قومی کرکٹ ٹیم کے اہم بیٹرز اور وکٹ کیپرز میں کیا جاتا ہے جس نے 13 جنوری 1982 کو پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں آنکھ کھولی۔

حیرت انگیز طورپر قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان بابر اعظم کامران اکمل کے کزن جبکہ سابق بیٹر عمر اکمل بھائی ہیں۔ کامران اکمل نے کرکٹر کے طور پر پاکستان کی 15سال تک نمائندگی کی۔

پاکستان کے سابق بیٹر کامران اکمل نے 9نومبر کو اپنا پہلا ٹیسٹ میچ جبکہ 23 نومبر 2002کو اپنا پہلا ون ڈے زمبابوے کے خلاف کھیلا۔ آخری بار انہیں 11اپریل 2017کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے کھیلتے دیکھا گیا تھا۔ 

دوسری جانب کامران اکمل نے پاکستان سپر لیگ میں بھی کرکٹ کے شائقین کو اپنے کھیل سے تعریف پر مجبور کیا ہے اور سپر لیگ کے اب تک کے آخری سیزن میں بھی انہیں متحرک دیکھا گیا تھا۔

Related Posts