ریاض: سعودی عرب نے ہم جنس پرستی کے خدشے کے پیشِ نظر بچوں میں مقبول کھلونے پاب اٹس پر پابندی لگادی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے حال ہی میں ایسی تمام اشیاء کی فروخت پر پابندی لگائی ہے، جن سے ہم جنس پرستی بڑھنے کا خدشہ ہے، اِن میں بچوں کے مختلف کھلونے اور کپڑے بھی شامل ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزارتِ کامرس نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سعودی حکام نے ہم جنس پرستی کے رنگوں والے بالوں کے کلپس، پاب اٹس، ٹی شرٹس، کیپ اور پینسل کیس سمیت متعدد کھلونے اور ٹی شرٹس ضبط کرلیں۔
فرقنا الرقابية تنفذ جولات على منافذ البيع وتضبط وتصادر منتجات تتضمن رموز ودلالات تدعو للشذوذ وتنافي الفطرة السّوية، وتوقع الجزاءات النظامية على المنشآت المخالفة. pic.twitter.com/XyeNvYmOvl
— وزارة التجارة (@MCgovSA) June 14, 2022
سعودی وزارتِ کامرس کے اہلکار کا کہنا ہے کہ یہ اشیاء اسلامی نظریے اور معاشرتی اقدار کے منافی ہیں اور اِن کے ذریعے ہم جنس پرست رنگوں کو فروغ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے گھر خوشخبری، جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع