انسدادِ پولیو مہم آج سے شروع، 1 کروڑ 26 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: صوبہ سندھ میں 5 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آج سے آغاز کردیا گیا ہے۔ صوبے کے 1 کروڑ 26 لاکھ بچے پولیو سے حفاظت کیلئے قطرے پی سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں آج سے جاری انسدادِ پولیو مہم میں 1 کروڑ 26 لاکھ بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔ وزیرِ صحت سندھ نے کہا کہ سندھ کے 25اضلاع پولیو کے حوالے سے حساس ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

 کورونا کے 382 نئے کیسز رپورٹ، 2 مزید شہری جاں بحق

پولیو ویکسینیشن کے متعلق اپنے بیان میں وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ سندھ کے حساس اضلاع میں تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔باقی اضلاع میں مخصوص یونین کونسل مہم چلائی جائیگی۔ 

وزیرِ صحت سندھ نے معاشرے کے ہر طبقے سے پولیو کے خاتمے کیلئے حکومت کا ساتھ دینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم میں 1 لاکھ سے زائد تربیت یافتہ فرنٹ لائن ورکرز حصہ لے رہے ہیں۔

صوبائی وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ تربیت یافتہ ورکرز بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے گھر گھر جا کر پلائیں گے۔ سندھ حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے جس کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ حکومت پولیو کا جڑ سے خاتہم کرنے کیلئے مؤثر و مربوط حکمتِ عملی سے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ پولیو کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔عوام اپنے 5سال کی عمر تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔ 

Related Posts