شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے ہاتھوں سات دہشت گرد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شمالی وزيرستان میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ايس پی آر) کے مطابق شمالی وزيرستان کے علاقے غلام خان ميں سيکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس ميں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔ دہشت گرد سيکورٹی فورسزپرحملوں ميں ملوث تھے۔

آئی ايس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کےساتھ فائرنگ کے تبادلے ميں2سيکورٹی اہلکار شہيد ہوگئے۔ شہيد ہونے والوں ميں پاراچنار کے44 سالہ صوبيدار منير حسين اور ڈيرہ اسماعيل خان کے 38سالہ حوالدار بابوخان شامل ہیں۔

آئی ايس پی آر کے مطابق فورسزکا علاقے ميں دہشتگردوں کے خاتمے کيلئےکلیئرنس آپريشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد ہلاک ہوگئےتھے۔

ترجمان کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں ہونے والی کامیاب کارروائی میں پاک وطن کے محافظوں نے دو دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

Related Posts