کراچی کے شہریوں کے لیے پیپلز بس سروس کل سے شروع ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے شہریوں کے لیے پیپلز بس سروس کل سے شروع ہوگی
کراچی کے شہریوں کے لیے پیپلز بس سروس کل سے شروع ہوگی

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے شہر قائد کے لیے پیپلزبس سروس منصوبے کا افتتاح کل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پیپلز انٹرا ڈسٹرکٹ بس سروس منصوبے کا افتتاح کل کریں گے۔اس بس سروس کے باعث کراچی کے شہریوں کے لئے سفر کی ایک بہترین سہولت میسر آئے گی۔

وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی سربراہی میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے پیپلز انٹرا ڈسٹرکٹ بس سروس کے افتتاح کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

ماڈل کالونی تا ٹاور تک روٹ ون سے پیپلز بس سروس کا آغاز ہوگا پہلے مرحلے میں کراچی کے 7 روٹس بنائے گئے ہیں جن پر 240 بسیں چلائی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:پاکستان کی سلامتی اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف

پیپلز انٹرا ڈسٹرکٹ بس سروس کی افتتاحی تقریب کل دوپہر 12 بجے منعقد جائیگی، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت سندھ کابینہ کے وزراء افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے۔

Related Posts