اسلام آباد میں اے این ایف کی کارروائیاں،4 ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں اے این ایف کی کارروائیاں،4 ملزمان گرفتار
اسلام آباد میں اے این ایف کی کارروائیاں،4 ملزمان گرفتار

اسلام آباد: اے این ایف کی اسلام آباد میں چار کارروائیوں کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 40 کلو 750 گرام منشیات برآمد کی گئی۔

ذرائع کے مطابق برآمدشدہ منشیات میں 2 کلوگرام آئس، 2 کلو 500 گرام ہیروئن اور 36 کلو 250گرام چرس شامل ہے۔

اس کے علاوہ موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ٹیوٹا کار کے خفیہ خانوں سے 36 کلو گرام چرس برآمد کی گئی، کارروائی کے دوران خیبر کا رہائشی اسماعیل نامی ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

جبکہ غوری ٹاؤن میں موٹرسائیکل سوار ملزم ذوہیب کے قبضے سے 250 گرام چرس برآمد ہوئی، ضیاء مسجد کے قریب کار میں سوار ملزم شاہزیب سے 2 کلو گرام آئس برآمدکرلی گئی۔

سرینگر ہائی وے پرکارروائی کے دوران کار سے ڈھائی کلو گرام ہیروئن برآمدکرلی گئی، گاڑی میں سوار محمد کامران نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی،زمین کے تنازعے پر فائرنگ سے 2افراد جاں بحق

چاروں ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Related Posts