اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کی معاشی صورتحال پر مشاورت کیلئے اتحادی جماعتوں کے قائدین کو ملاقات کی دعوت دی ہے جس کا مقصد اتحادیوں کو آئی ایم ایف ڈیل پر اعتماد میں لینا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے معاشی صورتحال پرمشاورت کیلئے اتحادیوں کو وزیر اعظم ہاؤس میں طلب کر لیا جہاں اتحادی جماعتوں کے اراکینِ اسمبلی کو عشائیہ دیا جائے گا۔
سوات کے حلقہ پی کے 7 کا ضمنی انتخاب، ووٹنگ کا عمل شروع