پاکستان میں کورونا کے 406 نئے کیسز رپورٹ، 2 مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 59نئے کیسز رپورٹ، 61مریضوں کی حالت تشویشناک
پاکستان میں کورونا کے 59نئے کیسز رپورٹ، 61مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 406نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 2 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔ 

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 33 ہزار 888افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 388 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کورونا مثبت، جرمن وزیر خارجہ نے دورہ پاکستان مختصر کر دیا

پاکستان میں بھی منکی پاکس کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

ماسک دوبارہ پہنیں، کراچی میں کورونا نے پھر سر اٹھا لیا

گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 14ہزار 437ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 2.81 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 89 لاکھ 31 ہزار 590ہو گئی جبکہ کورونا کے 94مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ماہرینِ صحت نے خبردار کیا کہ کراچی میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، لوگ چہرے پر ماسک پہننا دوبارہ شروع کریں اور عوامی مقامات پر سماجی فاصلہ برقرار رکھیں تاکہ وائرس کی نئی لہر کو روکا جا سکے۔

 محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ سندھ میں کراچی سب سے زیادہ متاثر ہونے والا شہر ہے جہاں 340 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ 7 روز میں مثبت کیسز کی شرح 10.69 فیصد ہوگئی ہے۔

اسی عرصے میں حیدرآباد میں ایک ہزار 841 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2 کیس مثبت آئے، سندھ کے دیگر حصوں میں کل 9 ہزار 892 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 34 مثبت آئے۔

Related Posts